تیز رفتاری ، غیر ذمہ داری سے بائیک چلانے والے 3ملزم گرفتار

 تیز رفتاری ، غیر ذمہ داری سے  بائیک چلانے والے 3ملزم گرفتار

ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے شارع عام پر تیزرفتاری ، غفلت ولاپرواہی سے موٹرسائیکلیں چلانے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔۔۔

 پولیس کو ٹریفک وارڈن عرفان اور مرزا عثمان نے بتایا کہ دوران ڈیوٹی ملزم فیضان ، سیفل اور آصف کو قابو کیا جو انتہائی غفلت و لاپرواہی سے اپنی موٹرسائیکلیں چلارہے تھے جن کی وجہ سے شارع عام پر چلنے والی ٹریفک پریشانی سے دوچار ہورہی تھی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں