ڈپٹی کمشنر خانیوال کا کبیر والا کا دورہ،بیوٹیفکیشن کے کام کا جائزہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر خانیوال کا کبیر والا کا دورہ،بیوٹیفکیشن کے کام کا جائزہ،روڈ کی اپ لفٹنگ۔۔
،تجاوزات خاتمہ،ماڈل بازار بارے اقدامات کو بھی چیک کیا۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر خانیوال سلمیٰ سلیمان نے کبیر والا میں کینال، خانیوال موڑ تا ٹاؤن ہال،اولڈ کچہری روڈ اور شارٹ بازار کی سائٹس کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مصطفیٰ سیہڑ،اسسٹنٹ کمشنر عامر لیاقت،ڈسٹرکٹ آفیسر زین علی ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کا کہنا تھا کہ کبیروالا میں اربن اپ لفٹنگ کے تحت ماڈل روڈ بنے گا،شارٹ بازار میں فائبر شیڈز بنائے جائیں گے ،سٹی کینال پر جدید طرز کی فوڈ سٹریٹ فعال کرنے کا کام شروع کیا جائے ،بیوٹیفکیشن، فوڈ سٹریٹ،تجاوزات کے خاتمہ کیلئے منظم انداز میں کام کیا جائے ، سٹی کینال پر شہریوں کے بیٹھنے کیلئے بہترین انتظامات کئے جائیں گے ۔