خطے میں آئی ٹی پارک کے قیام کیلئے کوشاں ،فوادہاشم ربانی

خطے میں آئی ٹی پارک کے قیام کیلئے کوشاں ،فوادہاشم ربانی

ملتان (وقائع نگار خصوصی)ایڈیشنل چیف سیکرٹری سائوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی تیز رفتار ترقی کے لئے ہر شعبے کو ڈیجیٹائز کیا جارہا ہے ۔۔

کیونکہ موجودہ دور میں تیز رفتار ترقی کے لئے ہر شعبے میں آئی ٹی اور اے آئی سسٹم کا اطلاق ناگزیر ہے ۔ وہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے دورے پر آئے ہوئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) اسلام آباد میں زیر تربیت 43 ویں مڈکیرئیر کورس کے افسروں سے خطاب کر رہے تھے ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ صوبے کا پہلا ادارہ جہاں سو فیصد الیکٹرانک فائلنگ سسٹم لانچ کیا گیاہے ۔اس کے علاوہ شفافیت قائم رکھنے کے لئے ای پروکیورمنٹ سسٹم اپنایا گیا ہے اور سیکرٹریٹ کے تمام محکموں کا ریکارڈ ڈیجیٹائز کر دیا گیا ہے ۔ کیونکہ سرکاری محکموں میں گڈ گورنس، بہتر سروس ڈیلیوری اور ریکارڈ اپ ڈیٹ رکھنے کے لئے آئی ٹی کا استعمال اور ڈیجٹائزیشن بہت ضروری ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت میں کراپ رپورٹنگ کے لئے آئی ٹی اور اے آئی کی مدد لی جارہی ہے اور جنوبی پنجاب میں واقع جنگلات کی ڈیجیٹل میپنگ کی جارہی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس خطے میں آئی ٹی پارک کے قیام کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ فواد ہاشم ربانی نے کہاکہ شرح خواندگی میں اضافہ کے لئے \\\" کوئی بچہ سکول سے باہر نہیں رہے گا\\\" مہم جاری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں