عبدالقادر گیلانی کا ہائی سکول شجاع آباد کیلئے 20لاکھ فنڈ کا اعلان

شجاع آباد ،سکندر آباد،(سٹی رپورٹر،نامہ نگار )ممبر قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی کا گورنمنٹ ہائی سکول شجاع آباد کیلئے 20لاکھ روپے فنڈ کا اعلان ۔۔
،ی غریب طلبہ میں یونیفارم اور موٹر سائیکل سوار طلبہ میں ہیلمٹ بھی تقسیم کئے ۔ عبدالقادر گیلانی نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہ طلبہ تعلیم حاصل کریں اور ملکی صنعت و تجارت میں اپنا کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا حادثات سے بچنے کے لیے ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں ،آپ ہمارے لیے اہم ہیں۔انہوں نے نادرا آفس میں پاسپورٹ آفس کے قیام،ٹرانسفارمر کی تبدیلی،نواب شجاع خان کے مظفر محل کی ازسرنوتعمیر،خواتین کے پارک ،شہر کے چاروں دروازوں کی ازسرنوتعمیر،میونسپل کمیٹی سی او عمر مختار کی موجودگی میں لوگوں کے مسا ئل کے حل کی ہدایت کی۔ عبد القادر گیلانی نے طلبہ کے ساتھ غیر رسمی بات چیت میں ان کے مسائل سنے اور انہیں مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار رہنے کی تلقین کی۔عبدالقادر گیلانی کاملکی دفاع اور خضدار واقعہ کے حوالے سے کہنا تھا کہ پاک فوج کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہماری فوج نے دشمن کو شکست دے کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ ملک کا دفاع جانتی ہے ساتھ ہی خضدار میں معصوم بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔