ڈاکٹر رفیق گجر کی گرفتاری قابل مذمت ، پی ایم اے

ڈاکٹر رفیق گجر کی گرفتاری  قابل مذمت ، پی ایم اے

ملتان(لیڈی رپورٹر )میاں چنوں میں ڈاکٹر کے خلاف مبینہ ہراسگی کیس کے معاملے پر بزرگ ڈاکٹر پر پولیس کا بہیمانہ تشدد اور معاملے کی غیر جانبدار تفتیش نہ ہونے پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان اور خانیوال کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز صدر پی ایم اے ملتان ڈاکٹر مسعود الرئوف ہراج کی سربراہی میں ہوا ۔

اس موقع پر ڈاکٹر زاہد خان ، ڈاکٹر طاہر، ڈاکٹر وقاص، ڈاکٹر شفقت، ڈاکٹر رفیع ، ڈاکٹر فضل، ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر و دیگر نے بتایا کہ ڈاکٹر رفیق گجر گزشتہ پینتیس سے چالیس سال سے میاں چنوں میں طبی خدمات سر انجام دے رہے ہیں اس دوران آج تک ان پر کوئی ایسا الزام عائد نہیں کیا گیا جبکہ وقوعہ کے روز ویڈیو بنانے اور الزام لگانے والے شخص نے ویڈیو میں کچھ اور وقوعہ بتایا جبکہ ایف آئی آر باالکل اس کے برعکس درج کروائی جبکہ ویڈیو بنانے کے دس منٹ میں پولیس کا ہسپتال پہنچنا اور بیس سے تیس منٹ میں ایف آئی آر کا اندراج ہو جانا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں