منشیات فروشی کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج
ملتان(کرائم رپورٹر) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔۔
چہلیک پولیس نے ملزم ولید سے 1100گرام ہیروئن صدر پولیس نے ملزم سیموگل سے 12لیٹر ملزم کامران سے 10لیٹر شراب شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم جمیل سے 40لیٹر ملزم محمد علی سے 25لیٹر شراب جبکہ حرم گیٹ پولیس نے ملزم حمزہ سے تین بوتلیں شراب برآمد کرلی۔ پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔