6ماہ قبل دکاندارکو گلا دبا کر قتل کرنیوالے ملزم گرفتار

6ماہ قبل دکاندارکو گلا دبا کر  قتل کرنیوالے ملزم گرفتار

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پولیس نے اندھا قتل ٹریس کرلیا،6ماہ قبل ازار بند سے گلا دبا کردکاندارکوقتل کرنے والے ملزم گرفتار۔ 6ماہ قبل16دسمبرکی شب کوٹ ادو کے موضع شادیخان میں ایک دکان سے ریاض حسین گرمانی نامی 65 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی تھی ۔

جسے مبینہ طور پر ازار بند سے گلا دباکر قتل کیا گیاتھا،مقتول نے اپنی دکان میں ہی رہائش اختیارکررکھی ہوئی تھی۔پولیس تھان سٹی کوٹ ادو نے مقتول ریاض حسین کے داماد ممتاز حسین درانی بلوچ ایڈوکیٹ کی مدعیت میں نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی اور اندھے قتل کو ٹریس کرتے ہوئے دکاندار کے اپنے ہی ملازمین ماموں زادلقمان کورائی اور شہزادکورائی کو گرفتار کرلیا،پیسوں کی چوری کی خاطر نوکروں نے دکان مالک کو قتل کیا تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں