نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے قوم کا مان رکھا‘ثاقب خورشید

نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے قوم کا مان رکھا‘ثاقب خورشید

وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے رہنما ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ 28 مئی وہ دن ہے ، جب ہم نے شدید عالمی دباؤ کو پس پشت ڈال کر دشمن کے ایٹمی دھماکے کرنے پر خاموشی سے نہیں بلکہ دھماکوں سے جواب دیا۔۔۔

اس وقت دشمن نے ہمیں پانچ بار للکارا تو ہم نے بھی چھ دھماکوں سے اُس کے غرور کو راکھ بنا دیا، اس روز قائد میاں نواز شریف نے دھماکے کرنے کیلئے صرف بٹن نہیں دبایا بلکہ قوم کا مان بڑھاتے ہوئے دنیا کے سامنے پاکستان کے ایٹمی قوت ہونے کا ثبوت دیا، یہ صرف سائنس یا ٹیکنالوجی نہیں تھی یہ تو پاکستان کا اعلان تھا کہ ہم زندہ قوم ہیں اور کسی بھی قسم کی صورتحال سے نپٹنا جانتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں یوم تکبیر کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں