سی پی او کی تھانہ نیوملتان میں کھلی کچہری
ملتان(کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے تھانہ نیو ملتان میں کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کے مسائل سنے۔۔۔
ڈی ایس پی نیو ملتان ارشاد حسین ، نیو ملتان سرکل کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسر کھلی کچہری میں ان کے ہمراہ تھے ۔سی پی او ملتان نے کھلی کچہری میں آئے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔انہوں نے متعلقہ پولیس افسروں کو احکامات جاری کئے کہ سائلین کی شکایات کا ازالہ کریں۔سی پی او ملتان نے متعلقہ پولیس افسروں کو ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کی شکایات و مسائل حل کرنے پر توجہ دیں اور قانون کی روشنی و میرٹ پر ان کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ۔