انسدادپولیو مہم میں ٹیموں کو مزید فعال کرنے کی ہدایت

انسدادپولیو مہم میں ٹیموں کو  مزید فعال کرنے کی ہدایت

وہاڑی(خبرنگار )ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے پہلے دن کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید نے بریفنگ میں بتایا کہ پہلے روز 2لاکھ 21ہزار 455 بچوں کا ہدف مقرر تھا جن میں سے 1لاکھ 42 ہزار 7بچوں کو قطرے پلائے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے رہ جانے والے بچوں پر خصوصی فوکس اور ٹیموں کو مزید فعال بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں اے سی غزالہ کنول، سی ای او ایجوکیشن ناصر عزیز، ڈی ڈی انفارمیشن میاں نعیم عاصم و دیگر شریک تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں