مون سون سیزن: پیشگی حفاظتی اقدامات شروع، الرٹ جاری

مون سون سیزن: پیشگی حفاظتی اقدامات شروع، الرٹ جاری

ملتان (وقائع نگار خصوصی)مون سون سیزن کے پیش نظر ملتان ڈویژن میں پیشگی حفاظتی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

 کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں انتظامیہ، ریسکیو، واسا، ویسٹ مینجمنٹ، میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل سمیت تمام متعلقہ اداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مون سون کے متوقع چیلنجز سے نمٹنے کے لئے جامع حکمت عملی پر غور کیا گیا۔کمشنر عامر کریم خاں نے واسا سمیت تمام سروسز اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے واضح کیا کہ عید کے ایام میں شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہونا چاہیے ۔ انہوں نے تمام اداروں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کا حکم دیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر کے 12 نشیبی مقامات پر واسا کے مستقل کیمپس قائم کئے جائیں گے ، جہاں پر ورکرز کو تعینات کیا جائے گا۔ واسا کو ہدایت کی گئی کہ سیوریج لائنز، گٹروں کی صفائی، ڈی سلٹنگ کے عمل کو فوری مکمل کیا جائے اور کوڑا کرکٹ اور فضلہ کو جلد از جلد تلف کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں