سولر پینلز کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار
ملتان (خصوصی رپورٹر )سولر پینلز سے حادثات، مکانوں دکانوں اور فیکٹریوں پر نصب سولر پینلز کی انسپکشن کافیصلہ ، ضلعی حکومت ڈسٹربیوشن کمپنیوں کے ساتھ ملکر ٹیمیں بنائیں گی۔
تفصیل کے مطابق حکومت نے سولر پینلز سے ہونے والے حادثات کی روک تھا م کے لئے فوری اقدامات کافیصلہ کیا ہے ۔دو روز قبل آنے والے طوفان سے سولر پینلز اڑ گئے جس کیو جہ سے حادثات ہوئے اور این ڈی ایم اے نے فوری قانون سازی اور کارروائی کا مطالبہ بھی کیا تھا جس کی روشنی میں فیصلہ کیاگیاہے بجلی کی ترسیل کرنے والی کمپنیاں اور ضلعی انتظامیہ مل کر کمیٹیاں تشکیل دیں گی جوپہلے سے نصب سولر پینلز کا معائنہ کریں گی اور فٹنس سرٹیفکیٹس جاری کریں گی جبکہ نئے سولر پینلز کی تنصیب کے لئے پہلے سے فٹنس سرٹیفکیٹس لینا لازمی ہوگا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ متعلقہ سب ڈویژن کے افسروں سے ملکر کمیٹی تشکیل دینے پر غوری کررہی ہے تاکے یہ پراجیکٹ مختصر وقت میں مکمل ہوسکے ۔اقدام کا مقصد مارکیٹ میں بکنے والے ناقص سولر پلیٹوں کی تنصب اور عوام کا تحفظ ہے ۔