ٹک ٹاک پرویڈیولگانے کاتنازع، فائرنگ سے چارزخمی
گگومنڈی(نامہ نگار)ٹک ٹاک پروڈیولگانے کاتنازع،دوگروپوں میں فائرنگ، چارزخمی۔ فائرنگ سے چک نمبر175۔ای بی میں خوف وہراس پھیل گیا۔۔
پولیس نے زخمیوں کوہسپتال پہنچادیاہے ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 175ای بی میں شیخ چوہان گروپ اوربھٹی گروپ کے درمیان ٹک ٹاک پروڈیوزلگاکرایک دوسرے کوچیلنج دیاجارہاتھااسی تنازع پرگزشتہ روزبھٹی گروپ کے افضال بھٹی،رمضان بھٹی،عرفان کھرل وغیرہ نے آتشیں اسلحہ سے لیس ہوکرندیم چوہان شیخ وغیرہ کے گھروں پردھاوابول دیا اور اندھا دھند فائرنگ کرکے علی حسن چوہان، وسیم، شہباز اور خورشید کوزخمی کردیافائرنگ اتنی شدیدتھی کہ گاؤں میں خوف وہراس پھیل گیااورگاؤں کے لوگ اپنے گھروں میں چھپ گئے وقوعہ کی اطلاع پرپولیس نے موقع پرپہنچ زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا جہاں دوزخمیوں کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے ، ملزم موقع سے فرارہو گئے ۔