بھٹی گروپ کی فائرنگ شیخ برادری کے چارافرادزخمی

گگومنڈی(نامہ نگار)نواحی گاؤں175ای بی علاقہ غیربن گیا،ناجائزاسلحہ کی بھرمار،بھٹی گروپ نے فائرنگ کرکے شیخ برادری کے چارافرادکوزخمی کردیا۔۔۔
ملزموں کی عدم گرفتاری حالات کشیدہ۔ ٹک ٹاک پروڈیوکے تنازع پرنواحی گاؤں175ای بی کے بھٹی گروپ کے آصف بھٹی،افضال،عنصر، عرفان‘ بلال‘ رمضان‘حاجی حسن وغیرہ نے شیخ برادری کے گھروں پردھاوابول دیااورشدید فائر نگ کرتے ہوئے شیخ برادری کے چارافراد کوزخمی کردیا،پولیس کی طرف ملزموں کو گرفتار نہ کرنے پر حالت کشیدہ ہوگئے‘ملزم اسلحہ لئے گاؤں نے دندناتے پھر رہے ہیں، گاؤں علاقہ غیر کا منظر پیش کررہا ہے ۔ملزم آصف بھٹی ابھی بھی فون پرسنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہاہے۔