ویرانے سے دو نامعلوم نشئیوں کی لاشیں برآمد

میلسی (نامہ نگار )ویرانے سے دو نامعلوم نشئیوں کی لاشیں برآمد۔بتایا جاتا ہے میلسی کے محلہ مترو روڈ سے دو نشئیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ۔۔
ہیںجن کے جسم پر مبینہ طور پر نشہ آور انجکشن کے نشانات موجود ہیں۔اہل محلہ نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔پولیس تھانہ سٹی نے دونوں لاشیں قبضہ میں لے کر تحصیل ہسپتال منتقل کر دی ہیں،تاحال دونوں لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔