محرم میں امن و امان کیلئے امن کمیٹی، لائسنس داران کا اجلاس

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تھانہ صدر امن کمیٹی اور لائسنس داران کا اہم اجلاس۔۔۔
ں مجالس، جلوسوں اور ان کے مقررہ روٹس کی سکیورٹی، نگرانی، اور تمام مکاتبِ فکر کے ساتھ ہم آہنگی سے متعلق جامع حکمت عملی مرتب کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں شیعہ علماء کونسل کے ڈویژنل سیکرٹری عمر فاروق خان مشوری، ضلعی رہنما سید سجاد حسین کاظمی، نائب صدر سید محمد علی حسنین سمیت دیگر معززین اور لائسنس داران نے شرکت کی۔اجلاس میں مجالس، جلوسوں اور ان کے مقررہ روٹس کی سکیورٹی، نگرانی، اور تمام مکاتبِ فکر کے ساتھ ہم آہنگی سے متعلق جامع حکمت عملی مرتب کی گئی۔ مقامی پولیس نے اجلاس کے تمام شرکاء کو سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اعتماد میں لیتے ہوئے بتایا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے محرم الحرام میں امن وامان کے قیام اورسکیورٹی انتظامات کے حوالے سے مکمل طور پر الرٹ ہیں اور محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔شرکاء نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شہر میں امن و امان کے قیام کیلئے تمام تر ممکنہ کوششیں کی جائیں گی۔