کسان اتحاد پنجاب نے بجٹ کو کسان دشمن قرار دیدیا

کسان اتحاد پنجاب نے بجٹ کو کسان دشمن قرار دیدیا

مونڈکا (نامہ نگار) آل پاکستان کسان اتحاد پنجاب کے صوبائی کوآرڈینیٹر رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے پنجاب بجٹ۔۔۔

 کو کسان دشمن قرار دیتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا زرعی شعبے کیلئے مختص 129 ارب روپے کی خطیر رقم بھی حسب روایت ، غیر ضروری، غیر نفع بخش سکیموں اور سیاسی تشہیر پر ضائع کر دی جائیگی جس سے کسانوں یا زراعت کو کوئی حقیقی فائدہ حاصل نہیں ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات میں زراعت کا عملی فروغ شامل ہی نہیں ، بیچ ، کھاد اور زرعی ادویات کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں لیکن بجٹ میں ان بنیادی مسائل پر کوئی سنجیدہ اقدام نہیں اٹھایا گیا ،کسان مہنگائی کے بوجھ تلے دب چکا ہے جبکہ حکومت سبسڈی اور سہولت دینے کے بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر کسانوں کو در پیش مسائل پر فوری توجہ نہ دی گئی تو ملک شدید فوڈ سکیورٹی بحران کا شکار ہو جائیگا ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان کو رواں سال کے آخر تک چار لاکھ ٹن گندم کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں