مہنگی ادویات نے عوام کے ہوش اڑا دیئے ،اختر بٹ
ملتان (لیڈی رپورٹر)پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ساؤتھ پنجاب کے صدر محمد اختر بٹ نے ایک بیان میں حکومت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
انسانی جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کے ہوش اڑا دیئے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فارما انڈسٹری کو قیمتوں میں اضافے کا فری ہینڈ دیا گیا۔