جمعیت اساتذہ کے وفد کی اورنگ زیب خان کھچی سے ملاقات

وہاڑی (خبرنگار )جمعیت اساتذہ پاکستان کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبد الخالق وٹو نے وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر اورنگ زیب خان کھچی سے ملاقات کی اور مطالبات سے آگاہ کیا۔
وفد میں چیئرمین آل گورنمنٹ ملازمین اتحاد ضلع وہاڑی پروفیسر محمد شوکت ، محمد طیب بھٹی ضلعی صدر ایپکا ،شہبازریاض کھوکھر اور محمد حیات شریک تھے ۔ وفد نے اساتذہ اور ملازمین کے مطالبات 30 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس، پنشن اصلاحات اور رول 17 اے کے حق میں اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی جس پر انہوں نے صوبائی اور وفاقی حکومت کے سامنے مطالبات رکھنے اور انہیں حل کرا نے میں اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔