وہاڑی مرکز میں بینظیربھٹو شہید کی سالگرہ مکمل طور پر نظر انداز

وہاڑی مرکز میں بینظیربھٹو شہید کی سالگرہ مکمل طور پر نظر انداز

وہاڑی (خبرنگار )سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ ضلع کے مرکزی ہیڈ کوارٹر میں مکمل طور پر نظر انداز۔۔۔

صحافیوں کے کسی تقریب بارے باز پرس کرنے پر چند کارکنوں کی جانب سے تاخیر کے باوجود ہنگامی طور پر کیک کاٹ کر خانہ پری کر دی گئی ،سیاسی حلقوں نے ایسے مواقع کونظر انداز کرنا ضلع میں پارٹی کا زوال قرار دے دیا ۔ مقامی سیاسی و سماجی حلقوں میاں وسیم بزمی ، ذیشان علی جٹ ، عمیر خان ، بشیر چودھری ، نعمان خالد ، رانا نبیل نیاز ، اویس رانا ، مزمل علی رانا ، ملک نبیل رومی ودیگر نے مقامی پارٹی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا جو پارٹی عہدیدار اتنے اہم دن کو دانستہ یا نادانستہ طور پر بھلا دیں انہیں پارٹی میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کی تقریب بارے جب صحافیوں نے مقامی قیادت اور کارکنوں سے رابطہ کیا تو انہیں ہوش آیا اور چند کارکنوں نے ہنگامی بنیادوں پر کیک کاٹ کر خانہ پری کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں