ڈاکوؤں نے شہریوں کو جمع پونجی سے محروم کردیا

 ڈاکوؤں نے شہریوں کو جمع پونجی سے محروم کردیا

گگومنڈی(نامہ نگار) ڈاکوؤں نے شہریوں کوجمع پونجی سے محروم کردیا۔ڈاکوؤں نے نوید اختر سے50ہزارجبکہ عمران،عرفان،فرحان سے۔۔۔

 موبائل اورموٹرسائیکل چھین لی۔ گزشتہ روزتھانہ گگومنڈی کی حدودمیں ڈاکوؤں نے لنک روڈز پرناکے لگاکر شہریوں کوجمع پونجی سے محروم کردیا چک نمبر 231۔ای بی کے رہائشی محمدعمران،عرفان علی اورمحمدفرحان اڈاکواٹرسے گاؤں جارہے تھے کہ راستہ میں ناکہ لگائے ڈاکوؤں نے انہیں روک کران سے ہزاروں روپے نقدی اورموٹرسائیکل چھین لی جبکہ چک نمبر187۔ای بی کاسیلزمین محمدنویداخترکیری ڈبہ پر واپس آرہاتھاکہ 125 موٹرسائیکل پرسواردوڈاکوؤں نے اسے روک لیا اورگن پوائنٹ پراس سے 50ہزارروپے نقدی چھین کرفرارہوگئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں