محرم میں بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا :ڈپٹی کمشنر

محرم میں بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا :ڈپٹی کمشنر

میلسی ،ٹبہ سلطانپور(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر اور ڈی پی او محمد افضل نے امام بارگاہوں پہلوان آرائیں اور۔۔

 چک نمبر 205ڈبلیو بی کا وزٹ کیا اور انتظامی و سکیورٹی امور کا جائزہ لیا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر امام بارگاہوں کے منتظمین و ممبران امن کمیٹی سے خصوصی ملاقات بھی کی۔امام بارگاہوں کے متولیوں، منتظمین اور ممبران امن کمیٹی نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا جس پر ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محرم میں بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر صفائی، بجلی، پانی اور دیگر ضروری سہولیات کا بندوبست کیا گیا ہے ضلعی انتظامیہ منتظمین و لائسنس داران سے مکمل رابطہ میں ہے منتظمین و لائسنس داران مجالس و جلوس میں اوقات کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے کہا کہ امام بارگاہوں میں مجالس کیلئے پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس مکمل طور پر الرٹ ہے شرپسند عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی رانا زوہیب کریم، ڈی ایس پی میلسی سعید سیال،منتظمین سید تاثیر عباس، دین محمد جاوید، چوہدری اکبر علی، سید صدا حسین شاہ، چوہدری رمضان جان، صوفی قربان، چوہدری ندیم، چوہدری مدثر علی دیگر موجود تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں