بارش سے موسم خوشگوار
کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) بارش سے موسم خوشگوار،گرمی کا زورٹوٹ گیا،نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔
کوٹ ادو اور گردونواح میں موسم گرما کی پہلی بھرپور بارش نے جھلسا دینے والی گرمی کا زور توڑ دیا ،موسلا دھار بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہوگیاجبکہ شہریوں کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی،بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ جس سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔