شہر میں قیام امن کیلئے پولیس،رینجرز کا فلیگ مارچ،سکیورٹی ہائی الرٹ

شہر میں قیام امن کیلئے پولیس،رینجرز کا فلیگ مارچ،سکیورٹی ہائی الرٹ

ملتان(کرائم رپورٹر )شہر میں محرم الحرام کے حوالے سے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے ملتان پولیس اور رینجرز نے مشترکہ فلیگ مارچ کیا سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ملتان ڈسٹرکٹ میں سکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنانے اور امن و امان کی فضائکو برقرار رکھنے کے لئے ملتان پولیس نے فلیگ مارچ کیا۔

فلیگ مارچ کی قیادت ایس ایس پی آپریشنز ملتان احمد زنیر چیمہ نے کی۔ایس پی سٹی ڈویژن مہر سعید، ایس پی گلگشت سیف اللہ ،ایس پی کینٹ کائنات اظہر، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز فلیگ مارچ میں شریک ہوئے ۔ ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور محافظ سکواڈ کے افسر و جوانوں نے فلیگ مارچ میں حصہ لیا ۔فلیگ مارچ پولیس لائنز ملتان سے شروع ہو کر ایم ڈی اے چوک، رضا آباد چوک، سورج میانی UBL چوک، پل واصل، چونگی نمبر01،  چوک شاہ عباس، جیل موڑ چوک،میں مارکیٹ ممتاز آباد، بی سی جی چوک، وہاڑی چوک، چوک کمہاراں والا، معصوم شاہ روڈ، علی چوک، دولت گیٹ چوک حسین آگاہی چوک، النگ گھنٹہ گھر، گھنٹہ گھر چوک، خیام سینما چوک، چونگی نمبر 09 ، بوسن روڈ، چونگی نمبر 06، گول باغ چوک، چونگی نمبر 07 اور کچہری چوک سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائنز میں اختتام پذیر ہوا۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے کہا کہ ملتان میں سکیورٹی کے موثر اقدامات کئے گئے ہیں تا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچا جاسکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں