شہداء کربلا کی قربانی باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتی ، اجمل بھٹہ
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگا)ڈسٹرکٹ با رکے سابق صدر و ڈی ایل ایف کے صدر محمد اجمل خاں بھٹہ ایڈووکیٹ نے۔۔۔
کہاکہ حضرت امام حسین ؓاور آپکے جانثار ساتھیوں نے اپنی جان کی قربانی دیکر یزید کے باطل عقائدونظام کو رہتی دینا تک نشان عبرت بنا دیا،شہداء کربلا کی قربانی باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے ، آج 14 صدیاں گزرنے کے بعد بھی امام عالی مقام کی لازوال قربانی اور یزیدی نظام کے سامنے استقامت ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا امام عالی مقام نے واضح الفاظ میں فرما دیا کہ یہ سر کٹ تو سکتا ہے مگر کسی ظالم اور فاسق کے سامنے جھک نہیں سکتا۔