14 جولائی سے ٹیکنیکل اداروں میں تربیتی کورسز کا آغاز :نذر عباس
وہاڑی (نمائندہ خصوصی )ڈائریکٹر ٹیوٹا نذر عباس کھوکھر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے خصوصی پروگرام’’بیرون ملک روزگار بنا آسان‘‘ کا مقصد بے روزگار نوجوانوں کوبیرون ملک باعزت روزگار کے قابل بنانا ہے۔
جس کیلئے 14جولائی سے تمام اضلاع میں ٹیکنیکل اداروں کے اندر تین ماہ کے تربیتی کورسز کا آغاز ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین میں منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں مسلم لیگ(ن) کے سابق ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ، ڈائریکٹر ٹیوٹا نذر عباس کھوکھر کا کہنا تھا کہ اس تین ماہ کے تربیتی کورس میں حصہ لینے والوں کو جدید ٹیکنالوجی اور مختلف ممالک کی زبانوں پر عبور حاصل کرنے کے قابل بنایا جائیگا تاکہ وہ بیرون ممالک جاکر باعزت روزگار کما سکیں اس تربیتی پروگرام میں حصہ لینے والوں کو ٹیکنیکل اداروں میں تین ماہ کی ٹریننگ کے ذریعے اپنے پائوں پر کھڑا کرنے میں مدد ملے گی ۔