کنویں میں گرنے والے نوجوان کو بحفاظت نکال لیا گیا

کنویں میں گرنے والے   نوجوان کو بحفاظت نکال لیا گیا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار )خانیوال کے نواحی علاقے چک نمبر 13/8 آر میں 16 سالہ مدثر ولد افتخار ٹیوب ویل کے

 کنویں میں کام کے دوران پاؤں پھسلنے سے 70 فٹ گہرائی میں جا گرا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نوجوان کو زخمی حالت میں بحفاظت کنویں سے نکال لیا۔ مدثر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق نوجوان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں