قصابوں کی لوٹ مار، مضر صحت گوشت مہنگے داموں فروخت
میلسی (نامہ نگار )میلسی میں قصابوں کی لوٹ مار، مضر صحت گوشت مہنگے داموں فروخت ہورہا ہے ۔عوامی حلقوں عتیق الرحمن ودیگر کا کہنا ہے کہ میلسی سے وہاڑی روڈ پر بستی آلہ باد میں جندوڈا نامی قصائی 1300روپے سے 1400روپے فی کلو گرام گوشت فروخت کیا جارہا ہے۔۔۔
جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل ہے کہ خدارا ان لوگوں کیخلاف کارروائی کریں تاکہ غریب عوام گوشت کی سہولت سے مستفید ہوسکیں،گوشت کا سرکاری ریٹ 700روپے فی کلوگرام ہے اور یہ لوگ 1300سے 1400روپے فی کلوگرام فروخت کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ پورے میلسی شہر کے قصاب حضرات بڑے جانور کا گوشت بڑی دیدہ دلیری سے 1100سے 1300روپے فی کلوگرام فروخت کر رہے ہیں۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام نظر آتے ہیں۔وزیر اعلیٰ کی پیرا فورس کا بھی امتحان ہے کہ وہ چھوٹا بڑا گوشت سرکاری ریٹ پر فروخت کرانے میں کس حد تک کامیاب ہوتے ہیں اور کیا وہ یہ چیلنج قبول کرتے ہیں۔جندوڈا قصائی نے اپنے مؤقف میں بتایا کہ پیچھے سے جانور مہنگا ملتا ہے جس کی وجہ سے گوشت مہنگا فروخت کررہے ہیں۔