یتیم طالبہ اغوا کرکے زبردستی نکاح،اجتماعی زیادتی، جسم فروشی
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایم اے کی یتیم طالبہ اغواء کرکے زبردستی نکاح،فیصل آبادمیں جسم فروشی بھی کراتے رہے ،کئی بار اجتماعی زیادتی، ویڈیوز بناکر بلیک میلنگ،3نامعلوم اور 3نامزد ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
موضع چودھری کی رہائشی یتیم طالبہ (ث)نے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ وہ ایم اے کی طالبہ ہے ،اسکی کلاس فیلو سہیلی طیبہ شاہین زوجہ ثقلین عباس نے 9 اکتوبر 2024کو اسے دوستی کی آڑ میں کوٹ ادو بلایاجہاں اسے زبردستی روک کر 11اکتوبر کو اپنے شوہر ثقلین عباس سے زبردستی نکاح کرایا،بعد ازاں 20 اکتوبر کو دونوں میاں بیوی اسے فیصل آباد چھوڑ آئے جہاں نامعلوم افراد سے زیادتی کرائی گئی اور نازیبا ویڈیوز بنائی گئیں۔سائلہ کے مطابق کچھ دن بعد اسے واپس کوٹ ادو لاکر قید رکھا گیا، 2 نومبر کو موقع پا کر وہ گھر واپس آگئی،جس کے بعدملزموں نے اس کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر رشتہ داروں کو بھیج کر اسے بلیک میل کرنا شروع کر دیاجس پر اس نے 2 دسمبر کو فیملی کورٹ چوک سرور شہید میں خلع کا دعویٰ دائر کیا۔