لودھراں میں جشن آزادی تقریبات، شجرکاری مہم کا آغاز

لودھراں میں جشن آزادی تقریبات، شجرکاری مہم کا آغاز

لودھراں (سٹی رپورٹر) جشنِ آزادی کے موقع پر ضلع لودھراں میں تقریبات کا آغاز ہوگیا، شجرکاری مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے سبزہ زار میں پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد علی، اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی، سی ای او ایجوکیشن اسرار الحق اور محکمہ تعلیم کے افسران بھی موجود تھے ، جنہوں نے بھی پودے لگائے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آزادی کی خوشی کے موقع پر طلبہ کو شجرکاری، آبیاری اور ماحولیاتی تحفظ کی تعلیم دینا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی شجرکاری مہم ایک انقلابی قدم ہے جو ماحولیاتی تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ڈاکٹر لبنیٰ نزیر نے ہدایت کی کہ ضلع بھر کے تمام سکولوں میں جشنِ آزادی کے موقع پر پودے لگائے جائیں اور شجرکاری کو مہم کی صورت دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شرکت کے بغیر کوئی بھی مہم کامیاب نہیں ہوسکتی، اس لیے شہری اور نجی ادارے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرسبز و شاداب پاکستان ہماری منزل ہے اور خوشحال پاکستان ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں