غلام واہ مائنر میں 30فٹ چوڑا شگاف، فصلیں تباہ
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)محکمہ انہار کی مبینہ غفلت کے باعث غلام واہ مائنر میں موضع دولت آباد کے قریب 30فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، جس سے درجنوں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں اور کسان شدید مالی نقصان سے دوچار ہو گئے ۔
شگاف غلام واہ نہر کی 110برجی کے مقام پر پڑا، جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کی فصلیں زیرآب آ گئیں۔ متاثرہ کسانوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے محکمہ انہار کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی اور نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے ۔کسانوں کا کہنا ہے کہ غلام واہ مائنر کی دیکھ بھال عرصہ دراز سے نظر انداز کی جا رہی ہے ، متعدد بار شکایات کے باوجود محکمانہ سطح پر کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ اوورسیئر علی اکبر نہر کے ہیڈکوارٹر رتہ ٹبہ پر مستقل طور پر موجود نہیں رہتے ، جس کے باعث صفائی اور نگرانی کا عمل متاثر ہو رہا ہے ۔زمینداروں نے خبردار کیا کہ نہر میں شگاف نہ صرف مالی نقصان کا سبب بن رہا ہے ۔