مولانا یاسین شفیقی کی دو ہمشیرہ سمیت حادثاتی وفات، جے یو آئی کا اظہار افسوس

مولانا یاسین شفیقی کی دو ہمشیرہ سمیت  حادثاتی وفات، جے یو آئی کا اظہار افسوس

ملتان (کرائم رپورٹر)جمعیت علماء اسلام ضلع ملتان کی مجلس شوریٰ کے رکن، یونٹ شیخ الہند کے امیر اور مدرسہ ابی بن کعب بدھلہ روڈ کے مہتمم مولانا محمد یاسین شفیقی اور ان کی دو ہمشیرہ المناک حادثہ میں جاں بحق ہو گئیں۔

جے یو آئی ملتان کی مجلس عاملہ، مجلس شوریٰ اور دیگر ذمے داران نے اظہار افسوس کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ مرحومین کی مغفرت فرمائے ، درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ضلع امیر مفتی عامر محمود، جنرل سیکرٹری نور خان ہانس، سرپرست حافظ محمد عمر شیخ، رانا محمد سعید، محمد یاسین اور مفتی محمد یوسف مدنی نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ سہو چوک کے قریب خانیوال روڈ پر سبزی سے لوڈ ڈالہ ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مولانا محمد یاسین شفیقی کی کھڑی گاڑی پر الٹ گیا، جس سے تین قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں