جرائم پیشہ نوجوان کا قرآن پر حلف اٹھا کر توبہ
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)نواحی علاقہ چک نمبر 44ڈبلیو بی کے رہائشی نوجوان احمد یار عرف ماحموں نے قرآن پاک پر حلف دے کر جرائم کی دنیا کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ دیا۔۔۔
گاؤں کی جامع مسجد میں نماز ظہر کے بعد امام مسجد جام اللہ دتہ نمبردار اور اہل علاقہ کی موجودگی میں احمد یار نے اللہ کے گھر میں قرآن مجید پر حلف اٹھاتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ آئندہ ایک باعزت قانون کا پابند اور شریف شہری کی حیثیت سے زندگی گزارے گا۔