فحش حرکات اور اشتہاری کو فرار کرانے پر 5افراد گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر) بی زیڈ پولیس نے اشتہاری مجرم حسیب کی گرفتاری کے لئے ہوٹل پر چھاپہ مارا، تاہم مجرم فرار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق ہوٹل کے کمروں کی تلاشی کے دوران عامر، ذیشان، سلیمان، اسد اور عروج نامی افراد نازیبا حرکات میں مصروف پائے گئے ۔ ان افراد نے اشتہاری کو فرار ہونے میں بھی مدد دی۔ پولیس نے تمام ملزموں کو موقع پر گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔