ملتان میں خاتون اغوا تین افراد کیخلاف مقدمہ
ملتان (کرائم رپورٹر) شاہ شمس پولیس نے خاتون کو اغوا کرنے کے الزام میں ایک نامزد اور دو نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
مدعیہ تنزیلا بی بی نے پولیس کو بیان دیا کہ اس کی بہن کو ملزم ایک کار میں بٹھا کر اغوا کرکے لے گیا۔ واقعہ کے وقت ملزم کے ساتھ دو نامعلوم افراد بھی موجود تھے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے خاتون کی بازیابی اور ملزموں کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے ۔