فوڈ اتھارٹی کا میلسی میں ایکشن، 1500لٹر ملاوٹی دودھ تلف

فوڈ اتھارٹی کا میلسی میں ایکشن، 1500لٹر ملاوٹی دودھ تلف

ملتان (لیڈی رپورٹر)دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ میلسی میں ناکہ بندی کے دوران دودھ بردار گاڑی کی انسپکشن کی گئی۔۔۔

جس کے دوران 1500لٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کے مطابق دوران ٹیسٹ دودھ میں فیٹ اور قدرتی غذائیت کی واضح کمی پائی گئی۔ گاڑی میں موجود غیر معیاری دودھ میلسی سے جلہ جیم سپلائی کیا جانا تھا۔ ملاوٹ ثابت ہونے پر سارا دودھ موقع پر ہی ضائع کردیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ دودھ ایک بنیادی اور حساس غذاء ہے ، اس میں ملاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام کی صحت کے تحفظ کے لئے چیکنگ کا عمل مزید سخت کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں