کتابیں ، کاپیاں ، سٹیشنری سامان کی قیمت میں 25 فیصد اضافہ ، طلبہ پریشان

کتابیں ، کاپیاں ، سٹیشنری سامان کی قیمت میں 25 فیصد اضافہ ، طلبہ پریشان

ملتان (خصوصی رپورٹر)موسم گرما کی تعطیلات کا اختتام ،کتابوں کی دکانوں پر رش بڑ ھ گیا تفصیل کے مطابق نئی تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز سے قبل سکولوں کے کھلنے میں چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں۔۔۔

 جس کے باعث بچوں اور والدین نے سٹیشنری کی خریداری کے لئے بک شاپس کا رخ کر لیا ہے بچوں نے تعطیلات کے بعد سکول جانے کی تیاری ابھی سے شروع کردی، کارٹونزوالی اشیاء کی مانگ بڑھ گئی،اپنے پسندیدہ کریکٹر کے سکول بیگز، جیومیٹری اوردیگرسامان کی خریداری شروع کر دی،سپائیڈرمین اور ڈولز کی بنی ہوئی تصاویر والے بیگز،جیومیٹری خریدنے میں دلچسپی دکھائی دی۔ والدین کا کہنا تھا کہ بچے زیادہ تر اپنے پسندیدہ کریکٹر کی بنی ہوئی سٹیشنری کا سامان خریدنا پسند کرتے ہیں دکانداروں کا کہنا تھا کہ عام بیگز کی بجائے کارٹونز والے بیگز اور سٹیشنری کی زیادہ ڈیمانڈ ہے ،کتابوں،کاپیوں اورسٹیشنری کا سامان25 فیصد مہنگا ہونے سے فروخت میں کمی آئی ہے ،مہنگائی سے تمام کاروبار متاثر ہیں، حکومت کو چاہیے کہ ٹیکسز میں کمی لائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں