آم کی حفاظت اور ایکسپورٹ کی سہولت دی جائے :سرائیکی رہنما

آم کی حفاظت اور ایکسپورٹ کی سہولت دی جائے :سرائیکی رہنما

ملتان (لیڈی رپورٹر)سرائیکستان قومی کونسل کے زیر اہتمام پریس کلب میں منعقدہ سرائیکستان مینگو کانفرنس میں سرائیکی رہنماؤں نے آم کے باغات کے تحفظ اور کسانوں کو ایکسپورٹ کی سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

 وسیب کے تمام مسائل کا حل علیحدہ صوبہ سرائیکستان ہے اور ناانصافیوں پر اب خاموش نہیں رہا جائے گا۔ظہور دھریجہ نے کہا کہ آم کی 70فیصد ملکی پیداوار سرائیکی وسیب میں ہوتی ہے ، مگر باغات کو کاٹ کر ہاؤسنگ سکیمیں بنائی جا رہی ہیں جو ماحولیاتی تباہی کا سبب ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں