نشتریونیورسٹی انتظامیہ کا ہنگامی اجلاس، اہم اصلاحاتی فیصلے
ملتان (لیڈی رپورٹر)وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کی زیر صدارت نشتر انتظامیہ کا ہنگامی اجلاس۔۔۔
ہفتہ اور اتوار کو وی سی آفس میں منعقد ہوا جس میں پرنسپل ڈاکٹر راشد قمر راؤ، ایم ایس راؤ امجد علی خان سمیت کلینیکل شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعلیٰ ہیلتھ ویجیلنس سکواڈ کی رپورٹ پر غور کرتے ہوئے ہسپتال میں اوقات کار پر سختی سے عمل، مفت ادویات اور تمام ٹیسٹوں کی سہولت، ایمرجنسی میں ویل چیئرز کی دستیابی، رجسٹریشن نظام میں بہتری اور صفائی کے اقدامات پر زور دیا گیا۔ کنٹین و پارکنگ ایریا سے متعلق شکایات پر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں جبکہ ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر دوا دینے پر ایک ڈسپنسر کو معطل کر دیا گیا۔وائس چانسلر نے کہا کہ عوام کو علاج کی معیاری سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ، مانیٹرنگ نظام مزید مؤثر اور شکایات پر فوری کارروائی ہوگی۔