پٹرولنگ پولیس نے جولائی میں 345مقدمات درج کئے
ملتان (کرائم رپورٹر)ترجمان پٹرولنگ پولیس کے مطابق جولائی 2025 کے دوران پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن نے 345 مختلف نوعیت کے مقدمات درج کئے اور درجنوں ملزموں کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا۔
منشیات فروشوں کے خلاف 49 مقدمات درج کئے گئے ، جن میں 591 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں سے ایک کلاشنکوف، ایک رائفل 8 ایم ایم، 5 عدد 30 بور پسٹل اور 24 گولیاں قبضے میں لی گئیں۔ پولیس نے ایک مقدمے میں چوری شدہ بکرا، جس کی مالیت 65ہزار روپے تھی، بھی برآمد کیا۔ اشتہاری مجرموں میں Aکیٹیگری کے 6اور B کیٹیگری کے 42، جبکہ عدالتی مفروروں میں A کیٹیگری کے 2 اور B کیٹیگری کے 24 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ چوری شدہ 8 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئیں۔پٹرولنگ پولیس نے دورانِ مہم 14 گمشدہ بچوں کو ان کے لواحقین تک پہنچایا، جبکہ مسافروں کو مختلف نوعیت کی 3076 ہیلپس فراہم کی گئیں۔ 127ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا جن میں مستقل نوعیت کی تعمیرات بھی شامل تھیں۔ ایکسل لوڈ منیجمنٹ کے تحت 12 لاکھ 36 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، اور غیرقانونی گیس سلنڈر استعمال کرنے پر 140 مقدمات درج کئے گئے ۔ ہائی وے پر 24 افراد کو طبی امداد بھی فراہم کی گئی۔ایس پی پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن محمد سلیم خان نیازی نے بہتر کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا۔