تمام مسائل کو میرٹ پر حل کیا جائے گا:ثاقب خورشید

 تمام مسائل کو میرٹ پر حل کیا جائے گا:ثاقب خورشید

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے اڈہ درس کا دورہ کیا انہوں نے شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) پسماندہ علاقوں کے مسائل کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ۔

 تمام مسائل کو میرٹ پر حل کیا جائے گا انہوں نے سیوریج کے مسئلے کے حل کیلئے گرانٹ کا اعلان بھی کیا ۔سابق کونسلر حاجی محمد شبیر جوئیہ نے کہا ہے کہ میاں ثاقب خورشید ایم پی اے نے ہر منتخب دور میں عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں