نوابزادہ افتخار احمد نے آم اہم شخصیات کو بھجوا دیئے

نوابزادہ افتخار احمد نے آم اہم شخصیات کو بھجوا دیئے

مونڈکا (نامہ نگار ) بابائے جمہوریت نوابزادہ نصراللہ خان کی روایت کو زندہ رکھتے ہوئے ان کے بیٹے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے اپنے ذاتی باغات سے آموں کی پیٹیاں اہم قومی شخصیات کو بھجوائیں ۔

آموں کی پیٹیاں صدر پاکستان آصف علی زرداری، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، ڈپٹی سپیکر ، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، سید خورشید شاہ، ڈاکٹر نفیسہ شاہ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، اور دیگر سیاسی شخصیات کو بھی ارسال کی گئیں۔نوابزادہ افتخار احمد خان کا کہنا تھا کہ آم قومی وحدت اور مہمان نوازی کا سفیر ہے ، جو ہم نے محبت کے جذبے کے تحت بھیجے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوابزادہ نصراللہ خان کی روایات کو ہر سطح پر جاری رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں