بیٹے کو پولیس میں بھرتی کرانے کا خواب، باپ سے تین لاکھ کا فراڈ

بیٹے کو پولیس میں بھرتی کرانے کا  خواب، باپ سے تین لاکھ کا فراڈ

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) نواحی گاؤں 191 ای بی کے رہائشی فیض رسول جٹ کو اپنے تعلیم یافتہ بیٹے مجسم رسول کو پولیس وردی میں دیکھنے کی خواہش مہنگی پڑ گئی، جب گاؤں 517 ای بی کے رہائشی یونس نامی شخص نے مبینہ طور پر تین لاکھ روپے کا فراڈ کر لیا۔

یونس نے فیض رسول کو یقین دلایا کہ وہ اس کے بیٹے کو پولیس میں بھرتی کرا سکتا ہے ۔ فیض رسول نے بغیر تحقیق کے دو لاکھ روپے یونس کے حوالے کیے یونس نوجوان لاہور لے آیا جہاں نوجوان کو وردی پہنائی اور تصاویر بنوا کر فیض رسول کو بھیج دیں تاہم چند روز بعد فیض رسول پر نے یونس کے خلاف درخواست دے دی ہے ۔ترجمان گگو پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں