وہاڑی :ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی وارداتوں نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے ، تھانہ صدر کی حدود میں احسان علی سے تین ڈاکو موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔
محمد ندیم اور شاہزیب کے موٹر سائیکل، شوکت علی کی بیوی سے موبائل، صدف ناز سے موبائل و 17 ہزار نقدی، جبکہ عابد کی بکری چوری کر لی گئی۔ گورنمنٹ سکول 529 ای بی سے واٹر پمپ، محمد شفیع کے گھر سے ایل سی ڈی، استری و سوٹ، جہانگیر کی سولر تار، اور تہمینہ جاوید کے گھر سے زیورات وغیرہ چوری کر لیے گئے ۔ماڈل ٹاؤن کی حدود سے محمد طارق، جبکہ گگو کی حدود سے محمد ارسلان کے موٹر سائیکل چوری کرلی گئی۔ نذر حسین کی دوکان سے 3 لاکھ 25 ہزار کا موٹر پمپ، اور محمد شان کی بکریاں چوری ہو گئیں۔تھانہ شیخ فاضل کی حدود سے یو فون ٹاور کی 4 لاکھ روپے مالیت کی بیٹریاں بھی چوری ہوئیں۔