کرکٹ کھیلنے سے روکنے پر میاں بیوی پر تشدد
گگو منڈی (نامہ نگار) نواحی بستی حصاریہ کالونی میں کرکٹ کھیلنے سے منع کرنے پر اوباش نوجوانوں نے میاں بیوی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
ملزم عثمان عرف سونی ساتھیوں سمیت مظہراللہ کے گھر میں داخل ہوا اور اسے اور اس کی بیوی مختاراں بی بی کو زد و کوب کیا۔ملزمان مختاراں بی بی کو ٹانگوں سے پکڑ کر گلی میں گھسیٹتے رہے ۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔