عبدالحکیم تا راوی روڈ خستہ حالی کا شکار، شہریوں کو مشکلات

عبدالحکیم تا راوی روڈ خستہ حالی  کا شکار، شہریوں کو مشکلات

عبدالحکیم (نامہ نگار، سٹی رپورٹر) شاخ مدینہ سے راوی روڈ (براستہ کھوہ شیر والا) تک سڑک کی خستہ حالی نے شہریوں کو شدید مشکلات میں مبتلا کر رکھا ہے ۔

یہ سڑک عبدالحکیم، کوٹ اسلام، شورکوٹ اور قتال پور سمیت گردونواح کے دیہات کو آپس میں ملاتی ہے ، جہاں سے روزانہ ہزاروں افراد سفر کرتے ہیں۔سڑک پر گہرے گڑھے ، کیچڑ اور ٹوٹ پھوٹ نے اسے ناقابل استعمال بنا دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں