ڈپٹی کمشنر کی ایپکا وفد کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

 ڈپٹی کمشنر کی ایپکا وفد کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

وہاڑی (نمائندہ خصوصی، خبرنگار ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر سے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) کے وفد نے ملاقات کی اور انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

 وفد کی قیادت ضلعی صدر ایپکا محمد طیب بھٹی نے کی۔محمد طیب بھٹی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی قیادت میں ضلع بھر کے افسران میرٹ پر اور بہترین انداز میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ملاقات کے دوران ایپکا وفد نے سرکاری ملازمین کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا، جس پر ڈپٹی کمشنر نے انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور مبارکباد پر وفد کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری ایپکا ملک شہباز ریاض، چیف کوآرڈینیٹر رانا ناصر محمود، وائس چیئرمین چوہدری محمد اشفاق گجر، سینئر نائب صدر ذوالفقار علی، چیئرمین ایجوکیشن ونگ سید علی سجاد شاہ، ملک عمران ظہور لنگڑیال، نائب صدر حافظ ارباب لنگڑیال اور میڈیا کوآرڈینیٹر منور علی قیصرانی بھی موجود تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں