وہاڑی :یوم آزادی کی تقریبات کا جوش و خروش سے آغاز
وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی) 79ویں یوم آزادی کے سلسلے میں وہاڑی میں تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ میونسپل کمیٹی وہاڑی کے سبزہ زار میں پرچم کشائی تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔تقریب میں ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے ۔ بلدیہ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے چیف آفیسر راؤ نعیم خالد نے تقریب کی میزبانی کی، جبکہ انجمن تاجران کے وفد کی قیادت چیرمین سرور چوہدری، سینئر نائب صدر ارشاد حسین بھٹی، جنرل سیکرٹری میاں ساجد آصف اور راؤ خلیل احمد نے کی۔اس موقع پر نائب صدور حاجی اسلم مدنی، شیخ عبد الناصر، راؤ محمد اسحاق خان، آفس سیکرٹری رانا فیض رسول، چیرمین ایگزیکٹو کونسل چوہدری اکبر سندھو، ایگزیکٹو ممبران عابد الرحمن اعوان، چوہدری ثمران ستار، چوہدری سجاد یسن، حاجی اللہ دتہ، صدر کلاتھ مارکیٹ شیخ محمد افضال، چوہدری محمد اشفاق لطیف، چوہدری شاہد پرویز، وحیدودیگر نے شرکت کی۔