ستھرا پنجاب پروگرام سے صفائی کی صورتحال میں نمایاں بہتری:سمیع چودھری
رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن ‘‘ستھرا پنجاب’’ کے تحت شہر اور مضافاتی ۔۔
علاقوں میں صفائی کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ۔ شہری علاقوں میں گھر گھر سے کوڑا اٹھانے کا نظام رائج کیا گیا ہے جبکہ خانپور اڈا کے قریب بابا غریب شاہ پل پر پرانے کوڑے کے ڈپو کو صاف کر کے اس مقام پر پارک کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ آپریشنز منیجر سمیع چودھری کے مطابق دیہی و شہری تمام علاقوں میں صفائی کا عمل بغیر تعطل جاری ہے اور عملے کی کارکردگی کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے ۔ صفائی عملے کو حکومت کی مقرر کردہ 37ہزار روپے ماہانہ تنخواہ باقاعدگی سے ادا کی جا رہی ہے ۔