رینجرز انسٹیٹیوٹ اور گرین ٹیم کی شجرکاری مہم جاری
رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر) رینجرز انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اور گرین اینڈ کلین ٹیم کی جانب سے ۔۔
شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے اور ماحول کو بہتر بنانے کی عملی کوشش ہے ۔ مہم کے دوران مختلف مقامات پر درخت لگائے گئے ۔ تقریب میں ونگ کمانڈر محمد عدنان، پرنسپل انسٹیٹیوٹ محمد فرحان عامر، گرین اینڈ کلین ٹیم کے ندیم رضا، شیخ اعجاز، یوسف نوید اور دیگر نے شرکت کی۔ مقررین نے خطاب میں کہا کہ درخت نہ صرف آکسیجن مہیا کرتے ہیں بلکہ گرمی کم کرنے ، زمین کو مضبوط بنانے اور حیاتیاتی نظام کے توازن میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔